نئی دہلی،22جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)حکومت نے نوٹ بندی کے بعد مشتبہ لین دین کی تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیا ہے،اس کے تحت بڑی رقم کے ممنوعہ نوٹوں کو بینکوں میں جمع کرنے کی میعاد کے آخری 10دنوں میں نئے اکاؤنٹس میں جمع اور قرض لوٹائے جانے کا تجزیہ شروع کیاگیاہے،ساتھ ہی ای-وائلٹ میں ٹرانسفر اور درآمدگی کے لئے پیشگی فنڈز دینے کے معاملات کا تجزیہ شروع کیاگیاہے۔نومبر میں 500اور 1000روپے کے نوٹوں پر پابندی کے بعد بینکوں اور ڈاک خانوں میں 50دن کی مدت میں جمع کی گئی رقم کے تجزیہ کے بعد اتھارٹی اب جمع اور قرض اکاؤنٹس کی تحقیقات کر رہاہے جو8نومبر کو نوٹ بندی کے بعدکھولے گئے۔ایک سینئر سرکاری افسر نے کہا کہ انکم ٹیکس محکمہ بغیر پین کارڈ کی تفصیلات دیں۔ 50000روپے سے زیادہ کی نقد جمع کے معاملات میں کارروائی کر رہا ہے۔اس نے کہا کہ انکم ٹیکس محکمہ ہر شخص کی شناخت کے لئے دستیاب آلات اور ذرائع استعمال کر رہا ہے اور اسے اعتماد ہے کہ بنیاد میں وسعت ہوگی اور براہ راست ٹیکس وصولی میں قابل ذکر اضافہ ہو گا۔ویسے لوگوں پر نظر رکھی جا رہی ہے، جنہوں نے نوٹ بندی منصوبہ بندی کے آخری 10دنوں میں نقد رقم جمع کی، ای والیٹ میں دولت ڈالی، درآمد وغیرہ کے لئے پیشگی ادائیگی کی۔